• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی امریکی اسٹریٹجک حکام سے بات چیتتازترین

October 29, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی اسٹریٹجک حکام سے بات چیت کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ان کے دورے میں چین اور امریکہ نے برابری اور باہمی احترام کے رویے کے ساتھ مشترکہ تشویش کے بہت سے امور پر تفصیلی، تعمیری اور ٹھوس اسٹریٹجک بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ۔ امریکہ تعلقات میں استحکام اور بہتری بارے مثبت اشارے دیئے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف اختلافات اور تنازعات کے باوجود بہت سے امور حل ہوئے ہیں۔ فریقین تسلیم کرتے ہیں دو بڑے ممالک کی حیثیت سے بات چیت برقرار رکھنا ان کے لئے فائدہ مند اور ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق جلد از جلد دوطرفہ تعلقات میں استحکام اور بہتری کی امید کرتے ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ سان فرانسسکو کا راستہ آسان نہیں ہے اور اسے "آٹو پائلٹ" پر نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے دونوں فریقین بالی سربراہی اجلاس میں طے شدہ معاہدے پر واپس آئیں دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے پر درست طریقے سے عملدرآمد کریں مداخلت کا خاتمہ اور رکاوٹیں دور کریں ، اتفاق رائے آگے بڑھائیں اور نتائج کو یکجا کریں۔

وانگ نے چین ۔ امریکہ تعلقات کی ترقی میں شرکاء کی شمولیت اور عزم کو سراہا۔