بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایمن صفادی کو اردن کا نائب وزیر اعظم اور خارجہ اور تارکین وطن کے امور کادوبارہ وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ چین اور اردن روایتی دوستی سے استفادہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو وسعت دی ہے اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر اچھے رابطے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔
وانگ نے کہا کہ وہ اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین اور اردن کی سٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔