• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکتتازترین

April 14, 2023

ازبکستان(شِنہوا) چین کے  وزیر خارجہ چھن گانگ  نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

اجلاس کی صدارت ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے کی جس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، تاجک وزیر خارجہ سراج دین محی الدین، ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجیئیف اور پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے شرکت کی۔

چھن نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال استحکام کے ساتھ ساتھ افراتفری کے درمیان خدشات کی نشاندہی کرتی ہے اور داخلی اور خارجہ پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ اور تبدیلی کے نازک دور میں ہےجس کے لئے بین الاقوامی برادری خاص طور پر اس کے ہمسایوں سے زیادہ توجہ اوررائے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو اچھے ہمسایہ، دوستی اور باہمی تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔  گزشتہ وزرائے خارجہ  ملاقاتوں کے نتائج پر عمل درآمد کو آگے بڑھانا چاہیے اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کی حمایت اور علاقائی سلامتی و استحکام کو فروغ دینے کے لیے ایک آواز میں بات کرنی چاہیے۔

چھن  نے اس بات پر زور دیا کہ طویل عرصے سے جاری افغان مسئلہ پرانی اور نئی بیماریوں کا نتیجہ ہے جن کا علاج نہیں ہوا ۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو افغانستان کو مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے اور مستحکم ترقی کے حصول میں مدد کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا  چاہیے۔