• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کا ماسکو دہشت گردحملے میں ہلاکتوں پراظہارتعزیتتازترین

March 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ماسکو میں دہشت گرد حملے پر روسی سفارت خانے کی آن لائن تعزیتی کتاب میں ایک پیغام درج کیا ہے۔

وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے ماسکو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے لیے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور روسی حکومت کی اپنی قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے  کوششیں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔