• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کا چین۔ روس اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر زورتازترین

January 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ذمہ دار 2 بڑے ممالک کی حیثیت سے چین۔ روس  کو اسٹریٹجک رابطے مضبوط بنانا ، زیادہ اسٹریٹجک اتفاق رائے پیدا کرنا ، انسانیت اور دنیا کے مستقبل پر زیادہ اسٹریٹجک تعاون کرنا چاہئے۔

وانگ نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی جس کے دوران سال نو کی مبارکباد کا بھی تبادلہ ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اسٹریٹجک رہنمائی میں ایک نئے دور میں چین۔ روس مربوط جامع اسٹریٹجک شراکت داری عروج پر پہنچی۔

وانگ نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی اسٹریٹجک تعاون سے دونوں فریقین نے نہ صرف اپنے اپنے ممالک کے امور اچھے طریقے سے منظم کئے بلکہ عالمی میدان میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے اور عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھا۔

فریقین نے برکس تعاون اور فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر روسی وزیرخارجہ لاوروف نے کہا کہ روس وسیع تر نتائج حاصل کرنے کے لئے برکس تعاون کے فروغ اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر رابطے اور تعاون مضبوط بنانے میں چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔