• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کا چین-امریکہ تعلقات کی مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی پر زورتازترین

December 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین-امریکہ  تعلقات کی مضبوط، مستحکم اور پائیدار ترقی پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کووانگ یی کو فون کیا،جس کے دوران  بلنکن نے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے انتقال پر تعزیت کے لیے چین میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کرنے پر وانگ کا شکریہ ادا کیا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  وانگ نے کہا کہ ڈاکٹر کسنجر نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ چین اور امریکہ کو دو بڑے ممالک کی حیثیت سے  ایک دوسرے کا احترام ، مل کر ترقی اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوراکرنا چاہئے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  ڈاکٹر کسنجر نے بار ہا اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو چین کے لیے تائیوان مسئلہ  کی اہمیت کو پوری طرح سمجھنا چاہیے، آنجہانی کی سفارتی میراث سے  آئندہ نسلوں کو آگے بڑھانے اور تیاری میں مدد مل سکتی ہے۔