بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی اور چین ۔افریقہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی تجاویز پیش کیں۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چھن نے چینی حکومت کی جانب سے افریقی اتحاد کی تنظیم کو اس کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افریقہ عالمی اثر و رسوخ اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حیثیت کے ساتھ ایک اہم قوت بن چکا ہے۔
چھن نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین۔افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے دور میں داخل ہوتے ہوئے چین اور افریقہ کو اپنے اتحاد و تعاون کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے چین اور افریقہ پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کریں اور ایک دوسرے کی خودمختاری، ترقی اور وقار سے متعلق امور پر باہمی حمایت کو مزید مستحکم کریں۔
چین اور افریقہ کو مخصوص خصوصیات کے ساتھ جدید کاری کے پروگرامز کو فعال طور پر فروغ دینا چاہئے۔
چھن نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو ، گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو ، افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور افریقی ممالک کی دیگر ترقیاتی حکمت عملیوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیں اور افریقہ کی صنعت کاری ، لوکلائزیشن اور معاشی تنوع کو تیز کرنے میں مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کو مشترکہ طور پر عالمی گورننس سسٹم میں اصلاحات کو فروغ دینا چاہئے، ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے اور ترقی پذیر ممالک کی طاقت کو اکٹھا کرنا جاری رکھنا چاہئے۔
انہوں نے مز ید کہا کہ چین اور افریقہ کو مشترکہ طور پر گلوبل سیکیورٹی اینی شیٹو پر عمل درآمد کرنے، افریقہ اور دنیا بھر میں اہم مسائل کو کم کرنے اور غیر روایتی سیکورٹی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے افریقہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو بہتر بنانے اور دہشت گردی سے لڑنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے افریقہ کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔