برلن (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے برلن میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور چین اور جرمنی کے لوگوں کے درمیان قریبی اور ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی۔
چھن نے کہا کہ جرمنی میں پہلے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے اس نے برلن میں نہ صرف چینی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کی ہے بلکہ 17 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے دوستی کو بھی فروغ دیا ہے۔
انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیکھنے کے ذریعے باہمی تفہیم کو بڑھائیں۔ انہوں نے فیکلٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مشکلات پر قابو پائیں اور ایک بہتر ادارے کے لئے چیلنجز سے نمٹیں اور چین اور جرمنی کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے میں مزید کردار ادا کریں۔
چھن نے ادارے میں جان رابے بارے ایک نمائش کا بھی دورہ کیا اور رابے کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
ایک جرمن تاجر رابے نے درجنوں غیر ملکیوں کے ساتھ مل کر 1937 میں نان جنگ شہر میں ایک بین الاقوامی سیفٹی زون قائم کرنے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا اور نان جنگ قتل عام کے دوران چینی شہریوں کی حفاظت میں مدد کی۔
چھن نے کہا کہ رابے نے نان جنگ قتل عام کے دوران 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد چینی باشندوں کی زندگیاں بچائیں اور چینی عوام کا مخلصانہ احترام اور دوستی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کو آئینے کے طور پر لینا چاہیے، امن کی حفاظت کرنی چاہیے اور تاریخ کے المیے کو کبھی دہرانے نہیں دینا چاہیے۔