بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خا رجہ چھن گانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے نا م ایک پیغام میں پشاور میں ہونے والے تباہ کن دہشت گرد حملے پر تعز یت کا اظہار کیا ہے۔
چھن نے کہا کہ انہیں صوبہ خیبر پختو نخوا کے پشاور شہر میں حملہ کے با عث ہو نے والی ہلا کتوں کے با رے میں جان کر صدمہ پہنچا۔
چھن نے کہا کہ وہ اس سانحہ کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے زخمیوں اور سو گوار خا ندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔