• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر دفاع کی روسی ہم منصب سے ویڈیو کال پر بات چیتتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی ہے۔

  ڈونگ نے دونوں ممالک کی فوجوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنائیں اور عالمی چیلنجوں کا مضبوطی سے جواب دیں ا ور سٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لئے مسلسل کام کریں تاکہ ایک نئے دور کے لیے چین روس جامع سٹریٹجک شراکت داری میں اعلیٰ سطحی ترقی کو برقرار رکھا جاسکے۔

 ڈونگ نے دونوں افواج پرزور دیا کہ وہ عملی تعاون کو مسلسل وسعت دیں، اپنے فوجی تعلقات کو اعلی سطح پر لے جائیں اور چین اور روس کے درمیان جامع سٹریٹجک ہم آہنگی کو وسیع کرنے اور عالمی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔ 

 اس موقع پر روسی وزیر دفاع شوئیگو نے کہا کہ روس دوطرفہ فوجی تعاون کے شعبوں اور طریقوں میں جدت لانے اور دونوں ممالک اور فوجیوں کے درمیان تعلقات کو نئی سطحوں پر لے جانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔