بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ایڈورڈ اینگیرینٹے کو روانڈا کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین-روانڈا تعلقات میں تیزرفتار پیش رفت برقرار رہی ، دونوں ممالک نے باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل آگے بڑھایا اور بین الاقوامی امور میں باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ تعاون کیا ہے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی کو بڑھانے، مشترکہ طور پر تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور ترقی کو فروغ دینے اور چین-روانڈا تعلقات میں زیادہ سے زیادہ کامیابیوں کے لیے اینگیرینٹے
کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔