بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بیجنگ میں 24ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اس موقع پرلی چھیانگ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو تصادم کی بجائے بات چیت، دوغلے پن کے بجائے تعاون اور تصادم کے بجائے امن کے لیے پرعزم رہنا چاہیے تاکہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ چین جامع سٹرٹیجک شراکت داری کی درست پوزیشن کو برقرار رکھنے، اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، چین-یورپی یونین تعلقات کو مزید مستحکم، تعمیری اور باہمی طور پر فائدہ مند بنانے اور یورپ و ایشیائی براعظموں سمیت بڑے پیمانے پر دنیا کی خوشحالی، استحکام اور ترقی کی غرض سے مزید تعاون کے لیے یورپی یونین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
لی چھانگ نے نشاندہی کی کہ چین یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے ماڈلز کو فعال طور پر تلاش کرنے کے لیے تیار ہے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی قوت بخشنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چینی وزیراعظم نےکہا کہ ہم دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دیں گے، تجارت اور سرمایہ کاری کو لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو اپ گریڈ کرنا جاری رکھیں گے، ماحول دوست شراکت داری کو وسعت دیں گے، فعال طور پر ڈیجیٹل پارٹنرشپ قائم کریں گے اور عوامی سطح پر تبادلوں کو بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین مارکیٹ اکانومی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی اور اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنے یا سلامتی کے تصور کوضرورت سے زیادہ بڑھاوا دینےکی مخالفت کرتا ہے اوریہ امید کرتا ہے کہ یورپی یونین اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کی منڈیوں کو کھلا رکھے گی۔