• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے نائب صدر سے ملاقاتتازترین

September 17, 2023

نان ننگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے  چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار خطےکے دارالحکومت نا ن ننگ میں انڈونیشیا کے نائب صدر معروف امین سے ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ ملاقات میں چین اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کرتے ہوئے لی نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرنے، اعلیٰ سطح پر اسٹریٹجک تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔دونوں فریقین  بڑے ترقی پذیر ممالک کے لئے ہر قسم کے حالات میں  ساتھ چلنے کا ایک ماڈل تیار کریں۔

لی نے کہا کہ چین، انڈونیشیا کے ساتھ اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو گہرا کرنے کو فروغ دینے اور زیادہ اعلیٰ معیار اور پائیدار منصوبوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو لوگوں کو فوائد فراہم کرتے ہیں۔

لی نے کہا کہ دونوں فریقین کو تعلیم، ثقافت اور سیاحت، نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑھانا چاہئے تاکہ لوگوں کی دوستی کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین، انڈونیشیا کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کا تحفظ کرنے، مشرقی ایشیائی تعاون کی صحیح سمت کا تحفظ کرنے اور علاقائی و عالمی ترقی میں مزید استحکام اور مثبت توانائی داخل کرنے کا خواہاں ہے۔

معروف امین نے کہا کہ انڈونیشیا آسیان کی صدارت کے لیے چین کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔