بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے سٹیونی ربوکا کو فجی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ چین اور فجی اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔
لی نے کہا کہ جب سے دونوں ممالک نے 47 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، ان کے تعلقات کے ثمر آورنتائج برآمد ہوئے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم لی نے کہا کہ چینی حکومت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور یہ کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مسلسل بڑھانے کے لیے فجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد کے لیے چین دوطرفہ تزویراتی شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جائے گا۔