بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے افغان نگران حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند کو ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ وہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والےتباہ کن زلزلے سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر افسردہ ہیں۔
چینی وزیراعظم نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کے گا تاکہ افغان عوام کو مشکلات جلد از جلد حل کرنے میں مدد مل سکے۔