• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم اہم عالمی معاشی اداروں کے سربراہان کے ساتھ گول میز کانفرنس کا انعقاد کریں گےتازترین

December 07, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ 8 اور 9 دسمبر کو آنہوئی صوبے کے شہر ہوانگ شان میں ساتویں ون پلس سکس گول میز کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو بتایا کہ وزیراعظم لی ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن(ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجا آئیویلا، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو ، تنظیم برائے معاشی تعاون وترقی کے جنرل سیکرٹری میتھیاس کورمین  اور فنانشل سٹیبلٹی بورڈ کے چیئرمین کلاس ناٹ  سے ملاقات کریں گے۔

ماؤ نے مزید بتایا کہ مشترکہ عالمی ترقی کے لیے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانا کے موضوع کے تحت ہونے والی اس گول میز کانفرنس کے شرکاء کھلی عالمی معیشت کی تعمیر، عالمی اقتصادی بحالی و ترقی کے فروغ اور اصلاحات اور کھلے پن کو مزید گہرا کرنے کے ذریعے عالمی معیشت کی مضبوطی کے لیے چین کے عزم سمیت دیگر مسائل پرتبادلہ خیال کریں گے۔