بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین-امریکہ سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کے آئندہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
چین امریکہ سربراہی ملاقات سے چینی توقعات سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر صدر شی سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے۔دونوں صدور دوطرفہ تعلقات کی تشکیل اور عالمی امن اور ترقی سے متعلق اسٹریٹجک، وسیع اور بنیادی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ 30 ویں ایپک اقتصادی راہنماؤں کے اجلاس سے چینی توقعات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایپک رہنماؤں کے پہلے اجلاس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی کا دورہ اس بات کی عکاسی ہے کہ چین ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔