چھانگ چھن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن سے غیر ملکی تجارتی کمپنیوں اور حکومت سے 30 نمائندوں پر مشتمل تجارتی وفد کاروباری مواقعوں کو وسیع کر نے کے لئے روس روانہ ہو گیا ہے۔
وفد روسی صنعتی ایسو سی ایشنز اور کا رو باری اداروں کے ساتھ اقتصادی اور تجا رتی مذاکرات اور سر مایہ کاری کو فروغ دینے کی سرگرمیاں 10 دن جا ری رکھے گا۔
ان میں کوئلے، سمندری خوراک، زرعی مصنوعات ، آٹو پارٹس اور سرحد پار ای کا مرس کے شعبے شامل ہیں۔
جیلن صوبائی ادارہ برائے کامرس کے عہد یدار لی ژوانگ نے کہا ہے کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیاں جیلن کی کاروباری کمپنیوں کو اپنے شعبوں کے روسی اداروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کر نے میں مدد دیں گی۔
اس سے روسی ما رکیٹ میں اعلی معیار کی خصوصی مصنوعات کی بر آ مد ہو سکے گی۔
جنوری سے نومبر 2022 کے دوران جیلن کے روس کے ساتھ تجارتی حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران جیلن کی جانب سے جنوبی کو ریا ، سنگا پور، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے لئے متعدد معاشی و تجا رتی وفود بھیجے گئے ہیں، تاکہ صوبے کے لئے مزید کا روباری آ رڈرز اور غیر ملکی سرمایہ کا ری حاصل کی جا سکے۔