• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی و روسی وزرائے اعظم کی سربراہان حکومت کے28 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

December 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اور روسی فیڈریشن کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے بیجنگ میں چین ۔ روس سربراہان حکومت کے 28 ویں باقاعدہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین۔ روس تعلقات اعلیٰ سطح پر فروغ پا رہے ہیں جس میں زیادہ سیاسی باہمی اعتماد، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کو گہرا کرنا، زیادہ لچکدارعملی تعاون اور قریبی بین الاقوامی ہم آہنگی شامل ہے جو بڑے ممالک کے تعلقات میں ایک نئے ماڈل کی مثال قائم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، نسل در نسل چین ۔ روس دوستی آگے بڑھانے اور چین ۔ روس تعلقات کی نئی اور وسیع تر ترقی پر زور دیتے ہوئے روس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر روسی وزیراعظم میشوسٹن نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی کاؤنٹی جی شی شان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر چین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، ثقافتی و عوامی تبادلے گہرا کرنے ، اقوام متحدہ اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں رابطے اور ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس وقت چین اور روس دونوں ترقی اور بحالی کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے چین ۔ روس تعلقات کے فروغ ، دوطرفہ تجارت اور زرعی تعاون کو وسعت دینے، ایک دوسرے کے کاروباری اداروں کو اپنے ممالک میں سرمایہ کاری کا بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے ، دونوں ممالک کی توانائی کی سلامتی کا مشترکہ طور پر تحفظ، رابطے مضبوط بنانے، اہلکاروں کے تبادلے ، مقامی تعاون میں اضافہ ، صنعتی اور سپلائی چین کا  تحفظ و استحکام یقینی بنانے کے لئے داخلی محرک قوت میں اضافے پر بھی اتفاق کیا۔

چینی و روسی وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر 2022-2023  سالوں کے کھیلوں کے تبادلوں کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا۔ دونوں فریق 2024-2025  کو چین - روس ثقافتی سال کے طور پر منائیں گے۔

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان حکومت کی موجودگی میں کسٹمز، انسپکشن اور قرنطینہ، مارکیٹ نگرانی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوئے۔