• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نمائندے کا مشترکہ ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے حصول پر زورتازترین

July 20, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے مشترکہ ترقی اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زوردیاہے۔

پائیدار ترقی کے بارے میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے عمومی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ژانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر بات چیت کرنی چاہیے، مل کر کام کرنا چاہیے، اور ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیے۔ ہمیں 2030 کے ایجنڈے کو حقیقت میں بدلنے، مشترکہ ترقی اور تمام انسانیت کے لیے ہم نصیب مستقبل حاصل کرنے کے لیے ایس ڈی جیزسمٹ ، سمٹ آف دی فیوچر اور اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ جیسے آنے والےسنگ میل کا اچھا استعمال کرنا چاہیے۔

چینی سفیر نے کہا کہ اب ہم نے ایجنڈا 2030 کی جانب آدھا سفرطے کرلیا ہے لیکن بدقسمتی سے، پائیدار ترقی میں مجموعی پیش رفت توقع سے کم رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ مشترکہ اہداف کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی سیاسی فورم اور ستمبر میں ہونے والا ایس ڈی جی سربراہی اجلاس میں نہ صرف جائزہ  لینا چاہیے بلکہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس میں عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ہوناچاہیے۔