• Dublin, United States
  • |
  • May, 2nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نئی توانائی گاڑیوں کے مسابقتی فوائد کے عوامل پر ایک نظرتازترین

April 18, 2024

ہیفے/ پیرس (شِنہوا)امریکہ اور برطانیہ چین سے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی درآمدات کی کسٹم رجسٹریشن کے یورپی یونین مینڈیٹ کے علاوہ ، چینی توانائی گاڑیوں میں  نام نہاد اینٹی سبسڈی تحقیقات یا قومی سلامتی کے خطرے کی تحقیقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ متعلقہ ممالک "شفاف مسابقت" اور "قومی سلامتی" کے نام پر تحفظ پسندی اور تجارتی رکاوٹوں کی پیروی کررہے ہیں جو مارکیٹ معیشت اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ چین کی نئی توانائی گاڑی کی صنعت میں بڑھتی مسابقت کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

ایک حالیہ دورے میں شِںہوا کے نامہ نگاروں نے دیکھا کہ چینی نئی توانائی گاڑیوں کے مسابقتی فوائد اعانتوں پر منحصر نہیں بلکہ سپلائی چینز کے برقرار رہنے ، صنعتی ارتکاز، مکمل مارکیٹ مسابقت، اور انتہائی بڑی مارکیٹ میں فروغ پانے والی تیز رفتار ٹیکنالوجی کی اپ گریڈنگ پر منحصر ہیں.

چینی نئی توانائی گاڑیاں نہ صرف عالمی صارفین کے لئے مختلف انتخاب مہیا کرتی ہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ ممالک کوماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب تبدیلی اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد دیتی ہیں۔

نئی توانائی کی منتقلی میں چین کی آٹو انڈسٹری کا پہلا فائدہ عالمی آٹو انڈسٹری کی تبدیلی کو آگے بڑھانا ہے۔

چین کی پیداواری صنعت مکمل ترین صنعتی نظام کے ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے سے دنیا میں اول نمبر پر ہے۔

چین کے پاس نئی توانائی کی صنعت میں مواد کی تحقیق اور ترقی ، انجینئرنگ ڈیزائن، پیداواری اور حتمی اسمبلی کا احاطہ کرنے والی مکمل صنعتی چینز ہیں جس نے گاڑیوں کی صنعت کے مختلف کلسٹر تشکیل دیئے ہیں۔ جو ملک کے "دوہری گردش" کے ترقیاتی نمونے کے عین مطابق ہے۔ یہ مقامی مارکیٹ کو بنیاد کے طور پر اپناتے ہوئے مقامی و عالمی منڈیوں کو ایک دوسرے کو مستحکم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

چین کے کچھ علاقوں جیسے صوبہ انہوئی میں ہیفے شہر نے تیزی سے ترقی پذیر نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت کے لئے مکمل صنعتی اور سپلائی چینز نظام قائم کردیا ہے۔

ہیفے میں 6 مکمل کار ساز ادارے ہیں جن میں سرکاری ملکیتی ادارے ، نجی کاروباری ادارے اور غیر ملکی سرمایہ کاری والے ادارے شامل ہیں۔

ان کار ساز کمپنیوں نے ہیفے کا انتخاب اس کے لئے کیا ہے کہ یہ  مقامی صنعتی چینز میں  ڈسپلے اسکرین ، چپ ، مصنوعی ذہانت ، بیٹری اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی اعلیٰ پیداوارکی صلاحیت کے ساتھ مضبوط تعلق رکھتا ہیں۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر چھانگ ژو کو نئی توانائی کا دارالحکومت کہا جاتا ہے اور اس کی پاور بیٹری کی وجہ سے نئی توانائی گاڑیوں کی صنعتی چینز کافی مسابقتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چھانگ ژو میں بجلی کی بیٹریوں کی صنعتی چینز کی خودانحصاری 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو چین میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پیداوار ملک کی مجموعی پیداوار کا 20 فیصد ہے۔

نئی توانائی گاڑیوں  میں صنعتی اور سپلائی چینز کی طاقتیں اور معاون بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جیسے چارجنگ کی سہولیات چینی نئی توانائی گاڑیوں کی ترقی کے لیے مضبوط معاونت فراہم کرتی ہیں۔

فروری 2022 میں چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی مجموعی پیداوار 1 کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی جبکہ جولائی 2023 میں یہ 2 کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی۔ پہلی سے 1 کروڑویں  گاڑی تک کے سفر میں 27 سال لگے اور 1 کروڑ سے 2 کروڑ ویں گاڑی تک جانے میں صرف 17 کا وقت لگا۔

چینی ای وی بنانے والی کمپنی این آئی او کے شریک بانی اور صدر چھن لی ہونگ نے کہا کہ چین کو سب سے زیادہ ایپلی کیشن پر مبنی تحقیق اور ترقی کی صلاحیتوں پر فخرہےجبکہ ملک زیادہ سے زیادہ لوگوں کونئی توانائی گاڑیوں کی تحقیق اور ترقی میں مشغول ہونے کی طرف راغب کر رہا ہے۔

2023 میں جرمن کار ساز کمپنی ووکس ویگن گروپ نے اپنا سب سے بڑا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر اپنے جرمن ہیڈکوارٹر کے باہر ہیفے  میں آباد کیا۔

ووکس ویگن گروپ چائنہ کے چیئرمین اور سی ای او رالف برانڈسٹیٹر نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری 'چین میں، چین کے لیے' حکمت عملی کے ساتھ ہم خود کو چین کے صنعتی ماحولیاتی نظام میں مکمل طور پر ضم کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے ایک حالیہ تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چینی سائنس اور ٹیکنالوجی پر مکمل پابندی آزاد مارکیٹ کے اصول کے مطابق نہیں ہے اور چین کے صنعتی حریف مغرب کے لیے بالکل اسی طرح اچھے ہو سکتے ہیں جیسے جرمنی کی ووکس ویگن نے ہیفے میں کسی وجہ سے ایک بڑا تحقیقی اور ترقی کا مرکز کھولا ہے۔