• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نئے سال کا جشن منانے کے لئے نیویارک میں " ساؤنڈ آف اسپرنگ" کنسرٹ کا انعقادتازترین

January 29, 2023

نیویارک (شِںہوا) چینی نئے سال پر ایک منفرد کنسرٹ "دی ساؤنڈ آف اسپرنگ" کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی سمفونک موسیقی اور فنکارانہ صلاحیتوں سے سامعین محظوظ ہوئے۔

کنسرٹ کو بارڈ کالج کنزرویٹری آف میوزک کے امریکہ۔ چائنہ میوزک انسٹی ٹیوٹ اور چین میں سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک نے مشترکہ طور پرپیش کیا تھا۔ 

دو گھنٹے جاری رہنے والے اس پروگرام میں معروف موسیقی جیسا کہ "اسپرنگ فیسٹیول اوورچر"، بٹرفلائی لو رز وائلن کنسرٹو" کے ساتھ ساتھ تہوار بارے دیگر  نمونے پیش کئے گئے۔ اس میں چینی امریکی فنکاروں، چینی سمفونک موسیقی اور روایتی آلات کا دلچسپ امتزاج موجود تھا۔

کنسرٹ کے منتظم اور امریکہ۔ چائنہ میوزک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کائی جن ڈونگ نے کہا کہ چینی موسیقی سحر انگیز کہانیوں اور شاندار  آوازوں سے بھری پڑی ہے، کنسرٹ کا مقصد مستند چینی موسیقی کو سامعین تک پہنچانا تھا۔

موسیقی ثقافتوں اور افراد کو جوڑتی ہے۔ اس سے ہمیں رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنے اختلافات ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کنسرٹ میں 1 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

امریکہ۔ چائنہ میوزک انسٹی ٹیوٹ کا قیام 2017 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کا مقصد چینی موسیقی کا مطالعہ ، کارکردگی اور تعریف کو فروغ دینا اورامریکہ ۔ چین موسیقی تبادلوں میں تعاون ہے۔