کوالالمپور (شِنہوا) ملائشیا میں مقیم چینی برادری نے چینی نئے سال کا خیرمقدم کیا جہاں ملکی معیشت آمدہ مزید خوشحال وقت کی توقع کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
کوالالمپور میں مثبت جذبات دیکھنے میں آئے کیونکہ دارالحکومت کو سنہرے اور سرخ رنگ میں سجایا گیا تھا جس میں رواں سال کے جانورڈریگن کو نمایاں طریقے سے پیش کیا گیا ۔ پیٹروناس ٹوئن ٹاورز میں ڈسپلے سمیت ڈریگن تھیم پر مبنی سجاوٹ نے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی سمت متوجہ کیا۔
میلے کا جشن منانے والے ملائشین باشندوں میں مارکیٹنگ منیجر تان ہوئی یون بھی شامل ہیں جنہوں نےکہا کہ اس سال امید ہے کہ معاشی بحالی قابل ذکر رفتار سے آگے بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیزوں میں مثبت رجحان ہے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جو بہترہوسکتی ہیں اور ان میں واضح بہتری نظرآرہی ہے ،میں گزشتہ چند برس کی طرح زیادہ پریشانیوں کے بغیر اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے کے لیے عشائیہ پر واپس جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں تیزی آئی ہے اور میں اپنے اخراجات سے متعلق فکر مند نہیں ہوں۔
ملائیشیا، کوالالمپور کے ایک شاپنگ مال کے باہر ایل ای ڈی اسکرین پر ڈریگن کے آمدہ چینی سال کے جشن میں تھری ڈی ڈریگن کے ویڈیو کلپس دکھائے جارہے ہیں۔ (شِنہوا)
محکمہ شماریات کے مطابق ان جذبات کی عکاسی ملک کی تھوک اور پرچون تجارت کے ذریعے ہوتی ہے جو دسمبر میں 143.9 ارب رنگٹ (30.21 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی تھی جو تاریخ کی بلندترین سطح ہے جبکہ اس کی بدولت خوردہ تجارت کے ذیلی شعبے، تھوک تجارت اور یہاں تک کہ گاڑیوں کے شعبے میں تیزی دیکھی گئی ۔
ٹورازم آپریٹر جمی تھو چوئے نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ سال یکم دسمبر سے چین کے شہریوں کو دی جانے والی ویزا فری انٹری سے ملائیشیا کی سیاحت کی صنعت کو فروغ ملے گا اور 2024 میں آنے والوں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے چین اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کی آنے والی 50 ویں سالگرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ان باؤنڈ ٹریول ایجنسیوں اور ٹور آپریٹرز کے تاثرات سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے 2023 میں کوئی خاص اضافہ نہیں دیکھا لیکن وہ 2024 میں مستحکم ترقی کے لیے پر امید ہیں۔"
کوالالمپور، ملائیشیا میں پیٹروناس ٹوئن ٹاورز کے قریب رات کا منظر۔(شِنہوا)
ادھرملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم سلطان سکندر اور ملکہ نے نئے سال کا جشن منانے والے ملائیشین شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔
بادشاہ اور ملکہ نے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ چینی نئے سال کی تقریبات سے ملائشیا کے شہریوں کے درمیان ان کی نسل، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔
وزیراعظم انورابراہیم نے بھی چینی برادری کو نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔ چینی تقویم کے مطابق ڈریگن طاقت ،کرشمہ تخلیق اور اعتماد کا سال ہوتا ہے۔
انہوں نے چینی زبان میں کہاکہ ''اسی لئے ان آفاقی اصولوں کی روح کے مطابق پیشرفت کے لئے ہمیں ملائیشیائی باشندوں کو ایک ترقی یافتہ اورمہذب معاشرہ بننےکے لئے پرعزم رہنا چاہئے۔