• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدرکی پرتگال کے صدراوروزیر اعظم سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالتازترین

May 11, 2023

لزبن(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے اپنے دورہ پرتگال کے دوران صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا اور وزیر اعظم انتونیو کوسٹا سے ملاقات کی ،جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اتوار سے منگل تک کے اپنے دورہ میں ہان ژینگ نےریبیلو ڈی سوسا سے ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ہان نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین اور پرتگال کےتعلقات میں مستحکم اور تیزترقی برقراررہی ہے۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ رواں  سال کے آغاز سے، چین کی معیشت اورمعاشرہ معمول پر آ گیا ہے اور اس کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے، جس سے چین اور پرتگال اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔    انہوں نے مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی اور تعاون کو فروغ دینے، ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کی تعمیر کو مضبوط  اور دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی پر مبنی مفادات کو ترقی دینےکے لیے پرعزم ہے۔