• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدرکی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقاتتازترین

August 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب صدرہان ژینگ نے برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر جیمز کلیورلی سے ملاقات کی۔

بدھ کے روز بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ چین اوربرطانیہ کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے سفارتی سطح پر تعلقات قائم ہیں اوردونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے خطرات اورچیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، دونوں ممالک کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور دنیا کی بڑی معیشتوں کی حیثیت سے  باہمی احترام اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہیے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات کے حامل اہم امورمیں تعاون،بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیناچاہئے۔

ہان نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کی بنیاد ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حکومتوں کو ایک اچھا کاروباری ماحول پیدا کرنا چاہیے اور عملی تعاون کے لیے ترقی کے نئے شعبوں کو فعال طور پر تلاش کرنا چاہیے۔