• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدرکی بحری جہازرانی کی فرانسیسی کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات،تعاون کے فروغ پر زورتازترین

March 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے فرانس کے سی ایم اے سی جی ایم گروپ کے چیئرمین اور سی ای او روڈولف سعدے سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چینی نائب صدرکا کہناتھا کہ چین اور فرانسیسی معیشتوں کی ترقی  قابل تعریف ہے  جبکہ  سی ایم اے سی جی ایم گروپ اور چین کی  بحری جہازوں کی کمپنیوں کے درمیان تعاون سے باہمی فوائد حاصل ہوئے  ہیں۔

ہان ژینگ نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح پرکھلے پن اورمارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ چین سی ایم اے سی جی ایم گروپ  سمیت کثیر القومی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ چین کے ساتھ انکا تعاون کو مضبوط ہو اوروہ ملک میں بہتر ترقی حاصل کریں۔

اس موقع پرروڈولف سعدے نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں بےپناہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے   کہا کہ سی ایم اے سی جی ایم چین کے ساتھ اپنے تعاون کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

 سعدے نے کہا کہ سی ایم اے سی جی ایم گروپ چین میں اپنی طویل المدت ترقی کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا۔ چینی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ کامیابیوں کا حصول کے لیے انکی تگ ودو جاری رہے گی اور فرانس اورچین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید  آگے بڑھایا جائے گا۔