بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے تاجکستان کی قومی اسمبلی کے چیئرمین رستم امام علی سے ملاقات کی ہے۔
ہان نے کہا کہ چین اور تاجکستان کے تعلقات نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں تعاون کے بامعنی نتائج کے ساتھ مسلسل پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین، تاجکستان کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے ما بین اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، ترقیاتی حکمت عملی کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے سمیت مشترکہ خوشحالی کے فروغ کی خاطر بین الاقوامی تعاون کو تیز کرنے کے لئے تیار ہے۔
چینی جد ت سازی کی وضاحت کرتے ہوئے ہان نے کہا کہ چین، تاجکستان کو اپنی اقتصادی ترقی میں شامل ہونے اور جد ت سازی کے حصول کے لئے خلوص دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔
رستم امام علی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا تاجکستان کی سفارتی ترجیح ہے اور تاجکستان ،چین کو بین الاقوامی سطح پر ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے تاجکستان اور چین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔
چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ نے بھی رستم امام علی سے ملاقات کی۔