• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی لندن کے میئر سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

June 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے لندن کے لارڈ میئر نکولس لیونز سے ملاقات کی۔

جمعرات کو بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں چینی نائب صدر ہان نے چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافے اور بڑی صلاحیت سے استفادے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ مالی تعاون تیزی سے دو طرفہ عملی تعاون کے لیے ایک نیا محرک بن گیا ہے۔

ہان نے کہا کہ لندن دنیا کے سب سے زیادہ بین الاقوامی مالیاتی مراکز میں سے ایک ہے جو نہ صرف لندن کی اقتصادی ترقی کا"دل" ہے بلکہ ایک عالمی شہرت یافتہ مالیاتی مرکز بھی ہے۔

ہان نے کہا کہ اس وقت چین غیرمتزلزل طور پر مالیاتی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دے رہا ہےاور چین برطانوی مالیاتی برادری کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے اوردوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی پائیدارترقی کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پرلندن کے میئر لیونز نے کہا کہ چین نے اقتصادی اور سماجی ترقی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مستقبل میں اس کے ترقیاتی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور چین کے وسیع تر مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں کے درمیان مالی تعاون کے امید افزا امکانات موجود ہیں۔

لیونز نے کہا کہ لندن چینی حکومت، کاروباری و مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے تاکہ مشترکہ کامیابی پرمبنی ترقی حاصل کی جا سکے۔