• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی قانون ساز فورم کے شرکا سے ملاقاتتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ  نے  دوستانہ تبادلے کے قانون ساز فورم 2024  کے شرکا سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

شرکا  سے گفتگو کرتے ہوئے  نائب صدر ہان نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے قانون ساز اداروں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے  کا خواہاں ہے  اور مشترکہ طور پر ان کے قومی حالات کے مطابق جدت کے راستوں  پر ہم قدم ہے۔

ہان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس نے واضح اشارہ دیا ہے کہ چین اصلاحات کو مزید گہرا  کرتے ہوئے  اپنی معیشت کو اعلی سطح پر کھولے گا اور دنیا بھر کے ممالک کو تعاون اور ترقی کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح قومی عوامی کانگریس اور دیگر ممالک کی پارلیمان اور بین الاقوامی اور علاقائی پارلیمانی تنظیموں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا تاکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ دوستانہ تعاون کو  فروغ دینے اور عوامی حمایت کو مستحکم کرنے کے لیے ایک مضبوط قانونی ماحول  فراہم کیا جا سکے۔ 

قانون ساز فورم میں شریک ممالک کے نمائندوں نے چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے خیالات اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چینی جدیدیت کے  مواقع بارے میں پر امید اور عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔