• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیراعظم کی آئی ٹی یو کی سیکرٹری جنرل سے ملاقاتتازترین

February 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ نے بیجنگ میں بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین(آئی ٹی یو) کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈان مارٹن سے ملاقات کی۔

ژانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چین اطلاعات اور مواصلات کے شعبے میں عالمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین ہمیشہ کی طرح آئی ٹی یو کی مدد کرے گاجو اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے امور کی انچارج ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین عالمی فریکوئنسی اور مواصلاتی وسائل کی ترقی، استعمال، بین الاقوامی آئی سی ٹی معیارات کی تشکیل، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے حوالے سے دیگر فریقوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کوتوسیع دینے کے لیے تیار ہےتاکہ مشترکہ طور پر جامع، باہم مربوط اور مشترکہ ترقی کی منزل کوحاصل کیا جاسکے۔

 اس موقع پر بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی سیکرٹری جنرل ڈورین بوگڈان مارٹن  نے چین کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن انڈسٹری کی ترقی میں شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے آئی ٹی یو کے کام کے لیے چین کی طویل مدتی حمایت کا شکریہ ادا کیااور چین کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔