چینی نائب وزیراعظم کا تجارتی خدمات بارے صحت مند اور پائیدار ترقی پرزورتازترین
September 02, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہان ژینگ نے عالمی معیشت کی بحالی میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے تجارتی خدمات کی صحت مند اور پائیدار ترقی کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ہان نے یہ بات 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کے سربراہ اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں کہی۔
ہان نے جامعیت، اختراع، سبز اور کم کاربن ترقی کے اصولوں کے ساتھ تجارتی خدمات کو آگے بڑھانے کی کوششوں اور تبادلے و تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
ہان نے کہا کہ چین خدمات کی صنعت کے لیے اعلیٰ درجے کے کھلے پن کا نظام تشکیل دے گا اور تجارتی خدمات میں اختراع کے لئے قومی نمائشی علاقے قائم کرے گا۔
ہان نے سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ اور دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت میں بینچ مارک شہر بنانے میں بیجنگ سمیت خطوں کی مدد کا وعدہ بھی کیا۔
بہتر ترقی میں تعاون کریں، سرسبز مستقبل میں جدت لائیں کے موضوع پر ہونے والا 2022 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 31 اگست سے 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔