• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیراعظم کا بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون پر زورتازترین

May 11, 2023

نان جنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے کہا ہے کہ چین بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی کمیونٹی کی تعمیر میں نئے کردار ادا کیے جاسکیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے یہ بات نان جنگ میں چین ۔بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے وزرائے زراعت اور ماہی گیری کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لیو نے کہا کہ دونوں اطراف کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک نے زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں تعاون میں بامعنی نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ ملاقات غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، سمندری تحفظ اور پائیدار استعمال کو مضبوط بنانے اور زرعی جدیدکاری کو تیز کرنے کے لئے دونوں فریقین کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

لیو نے مزید کہا کہ چین بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے، کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔

لیو نے کہا کہ اس ملاقات کو ایک موقع کے طور پر لیتے ہوئے چین کو امید ہے کہ وہ بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے ساتھ زراعت اور ماہی گیری کے تعاون کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا تاکہ چین اور بحرالکاہل کے جزیرہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی کمیونٹی کی تعمیر میں کردار ادا کیا جاسکے۔