سان فرانسسکو(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی امورکے لیے چینی رہنما ہی لائی فینگ نے سان فرانسسکو میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے ساتھ مذاکرات کئے۔
ہی لائی فینگ امریکی فریق کی دعوت پر امریکہ کے دورہ پر ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش اورسان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی آئندہ ملاقات کے اقتصادی نتائج کی تیاریوں اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم ٹریک پر واپس لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقت میں چین امریکہ اقتصادی تعلقات،دونوں ممالک کے معاشی حالات،عالمی میکرو اکنامک صورتحال،عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں اور ایک دوسرے کے خدشات پر بات چیت کی گئی۔