• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

May 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کےنائب وزیر اعظم ہی لی فینگ سے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے چین سعودیہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات،عالمی اقتصادی گورننس اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہی لی فینگ جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ممبر اور مالیاتی و اقتصادی امور کے سنٹرل کمیشن آفس کے ڈائریکٹر بھی ہیں،  نے اس موقع پرکہا کہ چین اپنی جدیدیت کوہر شعبے میں آگے بڑھا رہا ہے جبکہ سعودی عرب ویژن 2030 کو  بھرپور طریقےسے نافذ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے سربراہان کی قیادت میں ہونیوالے اتفاق رائے کو نافذ کرنے کیلئے توجہ مرکوز کرنے سمیت ترقیاتی حکمت عملی  کی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا چاہیئے، کثیرالجہتی، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنا اور دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا چاہیے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہم مختلف شعبوں میں عملی تعاون جاری رکھنے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیا ر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان جامع سٹرٹیجک شراکت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔