چینی نائب وزیر اعظم کی جانب سے پیرس اولمپکس کے لیے ٹھوس تیاریوں پر زورتازترین
September 15, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چین کی نائب وزیر اعظم سن چون لان نے ملکی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پیرس 2024 اولمپک کھیلوں کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اورچین کے لیے نئی بلند یاں حاصل کریں ۔
ان خیا لا ت کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کی رکن سن نے ریاست کی عمومی انتظامیہ برائے کھیل کے معائنہ کے دوران کیا ۔
پیرس میں 2024 کے گرمائی کھیلوں کے آغاز میں اب دو سال سے بھی کم وقت باقی ہے،اس مو قع پر سن نے چینی کھلاڑیوں کے لیے ایک سخت شیڈول اور بھاری فرائض واضح کیے جس میں زیادہ احساس ذمہ داری اور عجلت پر زور دیا گیا ۔
سن نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ تمام ٹیموں کو 2024 کھیلوں کی تیاری میں اعتماد کا مظاہرہ کر تے ہو ئے دماغ ٹھنڈا رکھنا چاہیے، صورتحال کا مکمل تجزیہ کرنا چاہیے اور اپنی مجموعی مسابقت کو بہتر بنانے کےلیے با صلاحیت کھلاڑیوں کی بھرتی کی خاطر ایک کھلا، صاف وشفاف اور منصفانہ منصوبہ ترتیب دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں کو ہر کھیل کی خصوصیات کی بنیادپر جدید تربیتی طریقہ ہائے کار سے مستفید ہونا چاہیے، برداشت کی تربیت جیسے موثرطریقوں کو اختیا ر کرنا چاہیے اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
سن نے امید ظاہر کی ہے کہ چین روایتی طور پر مضبوط کھیلوں میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کر سکتا ہے اور فٹ بال، باسکٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹکس اورتیراکی جیسے ٹیم ایونٹس میں اپنی قابلیت کو فروغ دے سکتا ہے۔
سن نے صاف ستھرے کھیلوں کو یقینی بنانے کے لیے ممنوعہ ادویات کے استعما ل بارے چین کے عدم برداشت کے موقف پر بھی زور دیا۔