تاشقند (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہوچھن ہوا نے ازبک وزیراعظم عبداللہ عارفوف سے ازبکستان کے دارالحکومت میں ملاقات کی ہے۔
ہو نے عارفوف سے درخواست کی کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ازبک صدر شوکت میرضیایف کو مبارکباد کا پیغام پہنچائیں۔
انہوں نے عارفوف کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور دوررس اہمیت سے آگاہ کیا۔
ہو نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے رواں سال دو مرتبہ ملاقات کی ہے اور دوطرفہ تعاون گہرا کرنے میں وسیع اتفاق رائے پایا گیا ہے جس میں چین ۔ ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کا لائحہ عمل طے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ازبکستان مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، باہمی فائدہ مند تعاون کے استحکام اور ترقی کے مواقع شیئر کرنے کو تیار ہیں۔
ہو نے مزید کہا کہ چین مشترکہ مستقبل کے لئے چین ۔ ازبکستان معاشرتی نظریے کو عملی جامہ پہنانے، ایک دوسرے ساتھ پائیدار تعاون بڑھانے ،دونوں ممالک میں ترقیاتی حکمت عملی مربوط کرنے، دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
اس کے علاوہ چین رابطوں میں ٹھوس پیشرفت, یوریشین بین البراعظمی نقل و حمل راہداریوں میں بہتری ، توانائی میں تعاون مزید بڑھانے اور زرعی تعاون میں صلاحیتیں استعمال کرنے کے لئے ازبکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔
عارفوف نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے قائم کردہ باہمی اعتماد کے دوستانہ تعلقات نے دوطرفہ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ازبکستان ایک چین اصول پر سختی سے قائم ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، نقل و حمل، توانائی، بنیادی ڈھانچے، ثقافت کے ساتھ ساتھ افراد کے افراد اور مقامی سطح پر تبادلوں جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے خواہشمند ہے۔
دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے چین- کرغزستان-ازبکستان ریلوے اور دیگر رابطے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بھی راضی ہے۔