ہائیکو (شنہوا)چین کی نائب وزیر اعظم سن چھن لان نے ملک کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں کوویڈ-19 کی کمیونٹی سطح پر منتقلی کے خاتمے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی رکن سن نے یہ ریمارکس جزیرے میں اپنے حالیہ معائنہ جاتی دورے کے دوران کہے، جہاں اگست میں 6ہزار700 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے ساحلی تفریحی شہر سانیا سمیت متعدد شہروں میں وبائی امراض کے ردعمل کے ہیڈ کوارٹرز، اہم کمیونٹیز اور اہم مقامات کا دورہ کیا۔ ہائی نان میں روزانہ نئے انفیکشن کی تعداد میں کمی کے ساتھ، اور مین ٹرانسمیشن چین بلاک ہونے سے، صوبے میں وبا کی صورتحال عام طور پر قابو میں ہے۔ سن نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی نان میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول ایک نازک دور میں ہے، جو کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں جلد فتح کا مطالبہ کرتا ہے۔