• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نا ئب وزیر اعظم سی پیک کی ایک دہائی کی تقریبات میں شر کت کر یں گے، چینی وزارت خا رجہتازترین

July 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی ہی لی فنگ 30 جولائی سے یکم اگست تک اسلام آباد میں  چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم ہی حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کررہے ہیں۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ انیشی ایٹو کا اہم ترین منصوبہ ہے جس نے گزشتہ ایک دہائی میں مفید نتائج حاصل کیے ہیں یہ چین۔ پاکستان دوستی کا ایک نیا معیاربن چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرحکومت پاکستان دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کررہی ہے جس میں ہی شرکت کریں گے اور وہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین ۔ پاکستان ہرقسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست ہیں ۔ دونوں ممالک میں اس دوستی کا احترام کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پرامید ہے کہ یہ دورہ فریقین کے درمیان اہم اتفاق رائے پر  مشترکہ طور پر عملدرآمد ، روایتی دوستی کی تجدید ، ماضی کی کامیابیوں کے فروغ اور سی پیک کی ترقی کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کر ے گا۔

اس سے چین اور پاکستان میں ہر قسم کے حالات کے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری مستحکم اور گہرا کرنے، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان معاشرے کا قیام آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملے گا۔