• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مطبوعات نے سربیا کے عالمی کتب میلے کو رونق بخشیتازترین

October 24, 2022

بلغراد (شِنہوا) سربیا کے شہر بلغراد میں 65 واں بلغراد عالمی کتب میلہ شروع ہوگیا جس میں چین قومی نمائش کنندگان کے طور پر  ایک ہے۔

چائنہ نیشنل پبلیکیشنز امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ (گروپ) کارپوریشن ریڈنگ چائنہ کے عنوان سے میلے میں شریک ہے۔ اس میں چینی ادب ، زبان سیکھانے ، مارشل آرٹ، چینی ادویات ، معیشت اور سیاست بارے کتابیں اور اشاعتیں شامل ہیں۔

چینی نمائش کنندہ کی نمائندہ جولیا نے کہا کہ ہمارے پاس روایتی موضوعات جیسے گونگ فو، پانڈا اور دیگر موضوعات پرچینی زبان میں کتابیں موجود ہیں، ہمارے پاس انگریزی میں چین بارے کتابیں بھی موجود ہیں تاکہ غیر ملکی قارئین چین میں سیاست، معیشت، ثقافت اور سفارت کاری سے آگاہ ہوسکیں۔

بلغراد کے ایک وکیل مارکو نے ریڈنگ چائنہ اسٹینڈ میں کھوج کے دوران چینی ناشرین کی مختلف موضوعات پر کتابوں کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں چینی سیاست اور معیشت میں دلچسپی رکھتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اس کا ہمارے ملک پر اطلاق ہوسکتا ہے اور یہ ہمیں بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

 اس طرح کے ثقافتی تبادلے کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کی ترقی و بہتری میں معاونت کرسکتے ہیں۔

میلے میں سربیا اور دنیا بھر سے سینکڑوں نمائش کنندگان شریک ہیں جن میں جرمنی ، روس ، بیلاروس ، اٹلی اور بھارت شامل ہیں، رواں سال رومانیہ اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہا ہے۔