بغداد (شِنہوا) عراق کے دارالحکو مت بغداد کے مرکزی ہول سیل اور کمرشل سینٹر کی شور جا مارکیٹ میں پرچون کی دکانوں اور شہریوں کی جانب سے چین سے در آمد کردہ مصنوعی پھولوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں ہول سیل فلاور سینٹر کے مالک جا ودین محمد نے کہا کہ عراقی گاہکوں کی جانب سے چینی مصنوعی
پھولوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ خاص طور پر شادیوں،سماجی تقریبات اور گاڑیوں کی سجاوٹ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
لوگوں کو یہ پھول اعلی معیار اور ارزاں نرخوں کی وجہ سے پسند ہیں جبکہ یہ مختلف رنگوں اور جسامت میں دستیاب ہوتے ہیں۔
عراق، بغداد میں کارکن مصنوعی پھولوں کی دکان پر مصنوعات تیار کر رہا ہے۔(شِنہوا)
عراق، بغداد میں کارکن مصنوعی پھولوں کی دکان پر پھولوں کو ترتیب دے رہا ہے۔(شِنہوا)
عراق، بغداد کی شور جا ما رکیٹ کی مصنوعی پھولوں کی دکان پر چین سے در آ مد کردہ پھولوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)