بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے افسران اور سپاہیوں نے کامریڈ جیانگ زیمن کے شاندار کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ان کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ جیانگ زیمن بدھ کے روز 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
جیانگ زیمن نے قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فوجی امور کے بارے میں نئے فیصلوں اور نئے اقدامات کے ایک سلسلے کو آگے بڑھایا تھا۔
انہوں نے ماؤ زے تنگ کی عسکری سوچ کو تقویت بخشی اور نئے تاریخی دور میں ڈینگ شیاؤ پھنگ کی قومی دفاع اور مسلح افواج کی ترقی بارے سوچ کو عملی جامہ پہنایا اور عظیم کامیابیاں حاصل کرنے میں قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عمل کی رہنمائی کی تھی۔
مسلح افواج کے ارکان کو اس بات کا یقین ہے کہ مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے جیانگ کی کامیابیاں قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدت سازی پر رہنمائی میں طویل عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے اس بات کو یاد کیا کہ جیانگ نے ملکی اور بین الاقوامی حالات میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں اور دنیا کی نئی فوجی تبدیلی کے ترقی کے رجحان کے بارے میں گہرے ادراک کے ساتھ اس بات پر زور دیا تھا کہ قومی دفاع اور معیشت کی ترقی میں ہم آہنگی کے اصول پر قائم رہنا ناگزیر ہے، اور یہ کہ عوام مسلح افواج کو مزید انقلابی، جدید اور معیاری بنانے کے لیے کام کریں۔
انہوں نے بہترین طرز عمل، سخت نظم و ضبط اور نقل وحمل کی مستحکم مدد کے ساتھ سیاسی اور عسکری طور پر قابل مسلح افواج کی تعمیر کے مجموعی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کی مسلح افواج کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دیا۔
انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کےلئے اس تاریخی معاملے پر توجہ مرکوز کی کہ مسلح افواج جیتنے کے لئے تب ہی لڑ سکتی ہیں جب وہ کردار میں کبھی پست نہ ہوں۔