• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مسافروں پر کوویڈ۔19 کی پابندیاں غیر ضروری ہیں، وزارت صحت ڈنمارکتازترین

January 10, 2023

کو پن ہیگن (شِنہوا) ڈنما رک کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ڈنما رک میں داخل ہونے والے  چینی سیاحوں پر پابندیاں غیر ضروری ہیں۔

وزارت نے  کوویڈ۔19 بارے اقدامات کا اندازہ لگا نے کے بعد کہا کہ چین سے آنے والوں پر ڈنما رک میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

انفیکشن سے بچاؤ میں مدد کے لئے چین سے براہ راست پروزاں کے ذریعے ڈنما رک آنے والوں کو مفت اینٹی جن ٹیسٹنگ فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈنما رک  کے وبائی کمیشن نے کہا ہے کہ اس وقت چین سے ڈنما رک میں نوول کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کا کوئی نمایاں خطرہ نہیں ہے۔

ڈنما رک کی آبادی میں قوت مدا فعت زیادہ ہے اس لئے وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔