• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مندوب کا لیبیا میں بیرونی مداخلت کے خلاف انتباہتازترین

May 12, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے لیبیا میں بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسے ملک میں طویل بحران کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے منسٹر قونصلر سن ژی چھیانگ نے کہا کہ لیبیا کی ملکیت کے اصول اور لیبیا کی قیادت سے وابستگی ہی ملک میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی دستاویزات کے حوالے سے لیبیا بارے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو لیبیا کے سیاسی استحکام، قومی مفاہمت اور معاشی ترقی کے لیے تعمیری حمایت فراہم کرنی چاہیے اور لیبیا کی صورت حال بارے بیرونی طور پر مسلط کردہ حل کے پیچیدہ اثرات سے بچنا چاہیے۔

سن نے کہا کہ آئی سی سی سے متعلق سرگرمیوں پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئی سی سی روم کے قانون کے مطابق تکمیل کے اصول پر سختی سے عمل جاری رکھتے ہوئے متعلقہ ممالک کی عدالتی خودمختاری اور معقول رائے کا مکمل احترام کرے گا اور اپنے کام میں سیاست اور دوہرے معیار سے گریز کرے گا۔