• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مقننہ کی قائمہ کمیٹی کااجلاس26 سے 30 اکتوبر تک ہوگاتازترین

October 14, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی قانون سازے ادارے،13 ویں نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 37 واں اجلاس  26 سے 30 اکتوبر تک بیجنگ میں ہوگا۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کو این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو کی زیر صدارت ہونے والے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرپرسنز کی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔مجوزہ ایجنڈے کے مطابق سیشن میں قانون ساز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آئندہ ہونے والی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پر تفصیلی غور اوران پر عمل درآمد کریں گے۔

توقع ہے کہ قانون سازخواتین کے حقوق اورمفادات کے تحفظ سے متعلق قانون کے نظرثانی مسودے کا دوباہ جائزہ لیں گے، دریائے زرد کے تحفظ سے متعلق مسودہ قانون اور دیگر بلز اور رپورٹس کے علاوہ جانوروں کے تحفظ کے قانون کے مسودے پر بھی نظرثانی کریں گے۔