چینی مین لینڈ پر سٹار بکس کے اسٹورز کی تعداد 2025تک9ہزار تک پہنچ جائے گیتازترین
September 14, 2022
شنگھائی(شِنہوا) کافی فروخت کرنے والی بڑی کمپنی،سٹار بکس نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2025 تک چینی مین لینڈ میں اس کے اسٹورز کی تعداد اضافے کے ساتھ 9ہزار ہوجائے گی،جس سے روزگارکے مزید 35ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔
سٹاربکس چائنہ کی چیئر وومین بیلنڈا وونگ نے کہا کہ سٹار بکس چائنہ 2025 ترقی کے ایجنڈاکے آغاز کے ذریعے ٹھوس وعدوں اور اقدامات کے ساتھ ہمیں چینی مارکیٹ کے امکانات اور مواقع پر مضبوط اعتماد ہے۔ اور سٹاربکس کوویڈ-19وبا کے بعد سے پیش آنے والی مشکلات سے گزرنے کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
تقریباً 1ارب 10کروڑ یوآن (تقریباً 15کروڑ90لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ، چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر کنشان میں سٹار بکس کافی پارک مکمل ہو جائے گا جو2023 کے موسم گرما میں کام شروع کرے گا۔سٹاربکس نے چینی مین لینڈ پر اپنا پہلا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انوویشن سنٹر قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر کمپنی1ارب40کروڑ یوآن سے زیادہ خرچ کرے گی۔