بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈکے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) حکام کی جانب سے بیرونی طاقتوں کی حمایت سے "تائیوان کی آزادی" کے حصول کی کوششیں چین کے دوبارہ اتحاد اور قومی تجدید کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نام نہاد بین الپارلیمانی اتحاد آن چائنہ (آئی پی اے سی) کی جانب سے انڈو پیسیفک فورم کے حالیہ آغاز کے حوالے سےایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا،انڈو پیسیفک فورم نے چینی مین لینڈ کو"تائیوان کے لیے خطرہ" قرار دیتے ہوئے تائیوان کے سوال کے متعلق کیا صحیح ہے اور کیا غلط کو الجھا دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نام نہاد آئی پی اے سی انتہائی چین مخالف عناصر کا ایک چھوٹاسا گروپ ہے جو تائیوان کے مسئلہ پر اشتعال انگیزی کرنے کی کوشش کر رہا ہے،اورمین لینڈ نے اس کے کچھ ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ما نے کہا کہ ڈی پی پی حکام کی طرف سے ایسی گھناؤنی تنظیموں کے ساتھ گٹھ جوڑ کی کوششیں علیحدگی پسند قوتوں کی مضحکہ خیز کوششوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، جو چین مخالف بیرونی قوتوں کا سہارا لے کر "تائیوان کی آزادی" کے حصول کے لیے کی جارہی ہیں۔