بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے یاخودمختاری کے مضمرات کے ساتھ مذاکرات کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے یہ ریمارکس "21ویں صدی کی تجارت پر امریکہ-تائیوان اقدام" کی نام نہاد پیش رفت کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے حوالے سے پوچھنے پر کہے۔
امریکی فریق پرایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی دفعات کی پاسداری کرنےپر زور دیتے ہوئے ما نے کہا کہ چین کے دوبارہ اتحاد اور قومی تجدید کو روکنے کے لیے "تائیوان کارڈ" کھیلنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
ما نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو بھی خبردار کیا کہ اقتصادی تعاون کی آڑ میں بیرونی طاقتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے اور اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے جزیرے کے لوگوں کے مفادات سے غداری کرنے والوں کو حساب کتاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔