چینی محققین نے تبتی بیل کی کم آکسیجن والے ماحول میں رہنے کی صلاحیت معلوم کرلیتازترین
September 15, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے تبتی بیل میں پائے جانے والے جینیاتی اور سیلولرمیکانزم کا پتہ چلایا ہے ،جس کی مدد سے یاک کم آکسیجن والے ماحول میں بھی رہ سکتا ہے۔
جنگلی اور پالتو یاک چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے بلندی والے ماحول کے مطابق ڈھال سکتے ہیں اس کے برعکس غیر مقامی ممالیہ جانوروں بشمول انسان جب سطح مرتفع پر ہائپوکسیا کا شکار ہوتے ہیں تو انہیں پھیپھڑوں اور دل کے سنگین مسائل ہو سکتے ہیں۔
جینومکس اور ٹرانسکرپٹومکس کے ڈیٹا کی بنیاد پر، چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پلیٹیو بیالوجی کے محققین نے جنگلی اور پالتو تبتی بیل کے کروموسوم لیول کے دو جینومز کو اکٹھا کیااور تبتی بیل اوردوسرے مویشیوں کے جینیاتی مطالعہ کے ذریعےساختی اقسام (ایس ویز) کی اسکریننگ کی۔
جرنل نیچرکمیونیکیشنز میں شائع تحقیق کے مطابق مویشیوں اور تبتی بیل کے پھیپھڑوں میں خاص قسم کی ایس ویز کے حامل 127 جینز ایک دوسرے سے مختلف پائے گئے۔جس کے بعد محققین نے معلوم کیا کہ صرف تبتی بیل میں مخصوص اینڈوتھیلیل سیل کی ایک ذیلی قسم موجود ہے جو اسے کم آکسیجن والے ماحول میں بہتر طور پررہنے کے قابل بناتی ہے۔