چینی محققین نے سارس- کووی-2 کے انسداد کے لیے نینو میٹریل تیار کرلیاتازترین
September 01, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک ایسا نینو میٹریل تیار کیا ہے جو ڈیلٹا اور اومیکرون سمیت کورونا وائرس سارس- کووی-2 کی دیگر اقسام کی اسپائیک پروٹین کو ختم کرکے اس وائرس کے خاتمے میں مددگار ہے۔
جریدے نیچر نینو ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں کپرم، انڈیم، فاسفورس اور سلفر (سی آئی پی ایس) سے بنی ایک انتہائی باریک دو جہتی کمپاؤنڈ نینو شیٹ کا بتایا گیا ہے جوسارس- کووی-2انفیکشن کامقابلہ کرنے والا ایک نیا ایجنٹ ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ذیلی ادارے شینزین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اورسی اے ایس کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ہائی انرجی فزکس کے نیشنل سنٹر فار نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سی اے ایس کے ذیلی ادارے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے محققین نے نینو میٹریل اور اس کا اینٹی وائرل میکانزم تیار کیا ہے۔
تحقیق کے مطابق، سی آئی پی ایس نے سارس- کووی-2 کے سپائیک پروٹین ریسیپٹر بائنڈنگ ڈومین اور اس ڈیلٹا اور اومیکرون جیسی مختلف اقسام کے لیے انتہائی اعلیٰ اور سلیکٹیو بائنڈنگ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔