• Dublin, United States
  • |
  • May, 10th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے مریض کےچہرے کی رازداری کا تحفظ کرنے والا ڈیجیٹل ماسک تیار کرلیاتازترین

September 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک ایسا ڈیجیٹل ماسک تیار کیا ہے جو ڈاکٹرکے معائنہ کے دوران مریض کی شناخت اور اس کے چہرے کی رازداری کا تحفظ کرتا ہے۔

جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مضمون کے مطابق چہرہ سے انسانی جسم کی متعدد جسمانی یا پیتھولوجیکل خصوصیات عیاں ہوتی ہیں اس طرح، طبی تشخیص اور آنکھوں، دل اور اعصابی نظام جیسے امراض کے علاج کے لیے چہرے سے حاصل ہونے والی معلومات اہم ہوتی ہیں۔

اس حقیقت کے پیش نظر کہ  چہرہ انسانی جسم کی سب سے اہم بائیو میٹرک معلومات میں سے ایک ہے، اس سے شناخت کا تعین بھی ہوتا ہے۔ اس لیے میڈیکل ریکارڈ میں چہرے کی تصاویر آنے سے ذاتی بائیو میٹرک معلومات کی حساس نوعیت کی وجہ سے رازداری کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جو ایسی تصاویر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تحقیقی مضمون میں کہا گیا ہے کہ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے، سن یات سین یونیورسٹی اور چھنگہوا یونیورسٹی جیسی یونیورسٹیز اور اداروں کے محققین نے ڈیجیٹل ماسک تیار کیا، جو کہ تین جہتی ری کنسٹرکشن اور الگورتھم پر مبنی ہے تاکہ قابل شناخت خصوصیات کو ختم کرتے ہوئےتشخیص کے لیے ضروری بیماری سے متعلقہ خصوصیات کو برقرار رکھا جا سکے۔